05.09.2021

یونان میں پناہ گاہ کی تلاش

مہاجروں اور پناہ گزینوں کے لیے معلومات کہ وہ کیسے محفوظ رہ سکتے اور اعانت حاصل کر سکتے ہیں

آداب! اس صفحے پر خوش آمدید! اس صفحے کے نیچے آپ کو ان تنظیموں کے بارے میں معلومات ملیں گی جو مدد اور اعانت دے سکتی ہیں۔

پناہ گزين اور پناہ کے متلاشي اہم ہے

جنگ اور غربت سے حفاظت پانے والے لوگ يونان آتے ہے بہتر زندگی کی تلاش میں ۔  بدقسمتی سے، کچھ لوگ اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے جب آپ کسی سے ملیں جیسے مدد کی پیش کش کرنے والا کوئی اجنبی ( جس کا ہماری امدادی تنظیم سے کوئی تعلق نہ ہو )  تو اس پر اعتماد کرنے کو دل چاہے ۔  لیکن کبھی کبھی وہ جھوٹَے وعدے کرتے ہیں اور ہو سکتا ہے آپ پہلے سے بھی بری دلدل میں پھنس جائیں جس سے نکلنا مشکل ہو ۔

آپ کی پہلی ترجیح ذاتی تحفظ ہونا چاہیے۔

اس صفحے پر آپ کو معلومات ملیں گی کہ استحصال سے کیسے بچا جائے اور مدد اور اعانت درکار ہونے کی صورت میں کسے کال کی جائے۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟ درج ذیل موضوعات پر کلک کریں

انسانی سمگلنگ فریب، دباؤ یا جبر کے ذریعے استحصالی مقاصد کے لیے لوگوں کی نقل و حمل یا بھرتی ہے۔ انسانوں کی سمگلنگ کرنے والے اکثر لوگوں کا استحصال کر کے مالی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ یونان میں مہاجروں اور پناہ گزینوں کو استحصالی مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اعضا کی پیوندکاری کرنے والے کبھی کبھی بغیر اجازت کے یا جبری طور پر اعضا الگ کرتے ہیں۔ یہ غیر قانونی اور خطرناک ہے۔ اس سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔

لوگوں کو استحصال کے لیے لبھانے اور دام میں پھنسانے کے بہت سے طریقے ہیں، جیسے

مہاجروں اور پناہ گزینوں کو بعد میں معاوضہ دینے کی لالچ کے ساتھ سفر اور پناہ میں مدد دینے کی پیش کش کی جاتی ہے۔ مکمل تفصیلات سے آگاہ نہ ہونے کی صورت میں اس سے اتفاق نہ کریں۔ اس طریقے سے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد لوگوں کو کنٹرول کرتے اور ان کا استحصال کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ قرض کے عوض غلامی ہے۔

یہ بہت اہم ہے کہ کوئی بھی فیصٖلہ کرنے سے پہلے آپ ذاتی تحفظ کو اولین ترجیح دینا یقینی بنائیں۔

انسانی سمگلرز کے بہت سے چہرے ہوتے ہیں۔ وہ کسی بھی عمر، صنف یا قومیت کے ہو سکتے ہیں۔

ان کے چنگل سے نکل آنے والے لوگ اکثر بتاتے ہیں کہ انہیں ان کے پارٹنرز، جیون ساتھیوں، دوستوں، یہاں تک کہ خاندان کے افراد نے سمگل کیا۔

انسانی سمگلر کا مقصد عمومی طور پر مالی فوائد حاصل کرنا ہوتا ہے اور وہ فریب دہی کے ماہر ہوتے ہیں۔

وہ جانتے ہیں کہ کیسے آپ کا بھروسہ جیتنا اور آپ کو خاص ہونے کا احساس دلانا ہے۔

وہ اکثر دوستی کی پیش کش کر کے نوجوانوں کو شکار بناتے ہیں۔

ہو سکتا ہے وہ آپ کے لیے تحفے خریدیں، پیسے دیں یا نشے کی پیش کش کریں۔

بدقسمتی سے غیر محفوظ حالات کے شکار لوگوں کو شکار بناتے ہیں۔ بھروسہ جیتنے کے بعد ہو سکتا ہے انسانی سمگلر کا شفیق سلوک تبدیل ہو جائے اور وہ آپ کو کنٹرول کرنے لگے یا تشدد پر اتر آئے۔  اس کا مقصد آپ پر تصرف پانے اور استحصال کرنے کے لیے آپ کو دام میں پھنسانا تھا۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو یقین دلائے کہ یہ صورتِ حال، حتی کہ ان کا غلط رویہ، عام سی بات ہے۔

انسانی سمگلر اکثر لوگوں کو جبری طور پر کچھ ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہیں جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔ وہ ڈرا دھمکا کر لوگوں کو جبری طور پر اسی حالت میں رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔

ہو سکتا ہے انسانی سمگلر آپ کو یقین دلائے کہ پولیس اس کے ساتھ ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ یونان میں انسانی سمگلنگ غیر قانونی ہے۔

کنٹرول کرنے کے دیگر طریقوں میں شامل ہے:

اگر آپ خود کو ایسی صورتِ حال میں پاتے ہیں جس سے آپ فرار چاہتے ہیں تو ایسی تنظیمیں ہیں جو مدد کر سکتی ہیں۔

اسمگلنگ اور انسانی انسانی بازار کاری دونوں میں ہی لوگوں کی نقل و حرکت شامل ہوتی ہے، لیکن ان میں فرق ہے۔

سمگلنگ ایسی سروس ہے جسے کسی ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سفر اور رقوم کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد تبادلہ ختم ہو جاتا ہے۔

انسانی سمگلنگ میں کسی شخص کو سفر کے لیے مجبور کرنا یا سفر کے اختتام پر اس سے ملازمتوں یا تحفظ کا وعدہ کرنا شامل ہے۔ استحصال منزل مقصود پر اور/یا سفر کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ مجرمانہ نیٹ ورک کے طور پر اکٹھے کام کرنے والے گروہوں کی وجہ سے آپس میں خلط ملط ہو سکتے ہیں۔

  • ہو سکتا ہے سمگلر انسانی سمگلنگ میں ملوث لوگوں سے رابطے میں ہو اور نئے آنے والے لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔
  • سمگلر آنے والے فرد کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ پہنچ کر فلاں ‘بھروسہ مند شخص’ سے رابطہ کرے۔ ہو سکتا ہے یہ ‘بھروسہ مند شخص’ آپ کے استحصال کا منتظر انسانی سمگلر ہو۔

ہمیشہ کسی شخص پر بھروسہ کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔ آپ کا تحفظ بہت اہم ہے۔ اگر آپ کو کوئی ایسی پیش کش کی گئی ہے جو مشکوک نظر آ رہی ہے تو اپنی چھٹی حس پر بھروسہ کریں اور فوری طور پر اس صورتِ حال سے دور ہو جائیں۔

دور ہونے کے بعد بھروسے والے کسی شخص کو بتائیں۔ اس ویب صفحے کے نیچے ان تنظیمیں کی تفصیل ہے جن سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔

یونان میں مہاجروں اور پناہ گزینوں کو اعانت فراہم کرنے والی بہت سی تنظیمیں اور 18 سال سے کم عمر افراد کی اعانت کرنے والی مخصوص سروسز ہیں۔

یہ امدادی تنظیمیں پولیس یا حکومت کی  معاونت کے بغیر کام کرتی ہیں۔ وہ ہر چیز سے بڑھ کر ان لوگوں کی بہبود اور سلامتی کو ترجیح دیتے ہیں جن کی وہ اعانت کر رہے ہوتے ہیں۔

ہو سکتا ہے لوگ آپ سے کہیں کہ ان تنظیموں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن یہ سچ نہیں۔ ان تنظیموں کا مقصد ہی آپ کی مدد کرنا ہے۔

ان تنظِموں کو اکثر مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے، جیسے غیر حکومتی تنظیمیں (NGOs)، غیر منافع بخش تنظیمیں یا فلاحی ادارے۔

یہ تنظیمیں مختلف قسم کی سروسز فراہم کرتی ہیں، جن میں شامل ہے:

اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے اور آپ اس وقت یونان میں اکیلے ہیں یا بے گھر ہیں تو آپ کے لیے مدد موجود ہے۔

سرپرستانہ نیٹ ورک

سرپرست، بالغ فرد کے بغیر رہنے والے بچے کے احساسات کو محسوس کرنے والا ایسا شخص ہوتا ہے جس پر وہ بھروسہ کر سکتا ہے۔

سرپرستانہ نیٹ ورک درج ذیل علاقوں میں کام کرتا ہے: ایتھنز، تھیسالونیکی، کالاماٹا، اوریسٹیڈا، لیسوس، کیوس، ساموس۔

یہ نیٹ ورک ان بچوں کی اعانت کرتا ہے جو قید میں ہیں یا کھلے آسمان تلے یا چاردیواری کے اندر بنے رہائشی مراکز میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

سرپرستانہ نیٹ ورک کے ارکان درج ذیل سے متعلق مسائل کے حوالے سے بچوں کے حق میں کام کرتے ہیں:

  • پناہ لینے کے طریقہ ہائے کار
  • خاندان سے دوبارہ ملاپ کے طریقہ ہائے کار
  • یہ تعین کرنے کے لیے کہ بچوں کے مفاد میں کیا بہتر ہے ان کے اہلِ خانہ سے تبادلہ خیال کرنا
  • صحت کی دیکھ بھال
  • تعلیم
  • نفسیاتی و سماجی اعانت

مذکورہ بالا کے علاوہ، سرپرستانہ نیٹ ورک کے ارکان:

  • بچوں کے ساتھ بامعنی اور معقول حد تک تعلقات استوار کرتے ہیں
  • بچوں کو عجائب گھروں اور ان ک دلچسپی کے دیگر مقامات پر لے کر جاتے ہیں
  • تھیئٹر سے متعلق کھیلوں اور کھانے پکانے کی کلاسوں میں شرکت کرتے ہیں
  • پراجیکٹ میں وظیہ خور بچوں کے ساتھ مظبوط دوستانہ تعلقات بناتے ہیں
  • بچوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرتے ہیں

گر آپ 18 سال سے کم عمر اور اکیلے ہیں اور مدد چاہتے ہیں تو مذکورہ بالا اعانت تک رسائی کے لیے میٹاڈراسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ اور وائبر:

0030-6908091433

ای میل کا پتہ: [email protected]

کیا آپ کو مدد اور اعانت چاہیے؟

آپ یا آپ کے جاننے والے کسی شخص کو غلط سلوک یا استحصال کا سامنا کرنا پڑا ہے؟ اگر ایسا ہوا ہے تو براہ مہربانی مفت خفیہ مدد اور مشورہ لینے کے لیے ان تنظیموں سے رابطہ کریں۔

اگر آپ درج ذیل میں دی گئی کسی تنظیم سے رابطہ کرتے ہیں تو براہ مہربانی STOP THE TRAFFIK کا حوالہ دیں۔

112 یورپین ایمرجنسی نمبر

اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کسی شخص کو فوری خطرہ درپیش ہو، تو یوروپی ایمرجنسی نمبر 112 پر کال کرین۔ یہ نمبر یوروپین یونین میں کہیں سے بھی مفت، 24/7، دستیاب ہے۔ شہری حضرات ایمرجنسی سروسز، بشمول پولیس، ہنگامی طبی خدمات اور فائر بریگیڈ تک رسائی کے لیے 112 ڈائل کر سکتے ہیں۔

112

1109 نیشنل ہیومن ٹریفکنگ ہاٹ لائن

یہ ہاٹ لائن ملک میں کہیں سے بھی انسانی سمگلنگ سے متعلق تمام ہنگامی کالوں کا جواب دینے کے لیے ہر دن چوبیس گھنٹے گمنام طور پر اور 200 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے۔ یونان سے کال کرنے کے لیے 1109 ملائیں۔

1109

[email protected]

https://1109.gr/

نابالغ بچوں کے لیے قومی ہنگامی رسپانس میکانزم

اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، آپ یونان کے کسی بھی مقام پر اکیلے ہیں یا آپ کے والدین یا آپ کی دیکھ بھال کرنے والے بالغ فرد کے بغیر ہیں، اور آپ کے پاس گھر نہیں ہے یا آپ اس جگہ محفوظ نہیں ہیں جہاں آپ رہتے ہیں، آپ موبائل یا لینڈ لائن کے ذریعے نیچے دیئے گئے نمبر پر کال کر سکتے ہیں یا نمبر (0030) 6942773030 واٹس ایپ یا وائبر کے ذریعے کال کر سکتے ہیں۔ یہ ہاٹ لائن امیگریشن اینڈ اسائلم کی وزارت کے غیر ساتھی نابالغوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکرٹریٹ سے تعلق رکھتی ہے اور دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن کام کرتی ہے۔ وہ ٹیم جو آپ کی کال کا جواب دے گی، ایک مترجم کی مدد سے، آپ کو اس عمل کے بارے میں مطلع کرے گی جس پر عمل کیا جائے گا، تاکہ یا تو آپ کو فوری طور پر محفوظ ماحول میں منتقل کر دیا جائے، یا آپ کو مزید مدد کے لیے مجاز حکام کے پاس بھیجا جائے گا آپ کی ضروریات کے مطابق 

0030-2132128888

میٹاڈراسی

اگر آپ ساتھی کے بغیر ہیں, نابالغ ہیں اور خطرے میں محسوس کرتے ہیں یا بے گھر ہونے کا تجربہ کرتے ہیں، تو آپ مدد اور حمایت کے لیے METAdrasi سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن پیر سے جمعہ تک 10.00 سے 18.00 تک چلتی ہے۔ آپ ہمیں واٹس ایپ اور وائبر پر ٹیکسٹ کر سکتے ہیں: 00306908091433

[email protected]

https://metadrasi.org/en/metadrasi/

اسٹاپ ایپ

Image of the STOP APP on a phone.
Get it on Google Play badge

اسٹاپ ایپ ان لوگوں کی جنہوں نے کسی ایسی صورتِ حال کو دیکھا یا سنا ہو جو ان کے خیال میں انسانی سمگلنگ سے متعلق ہے، محفوظ اور سلامت جگہ پر اس بارے میں بات کرنے کے بارے میں مدد کرتا ہے۔ آپ اسٹاپ ایپ کے ذریعے گمنام طور پر اور محفوظ انداز میں اس کے بارے میں شکایت کر سکتے ہیں۔ آپ کے فون پر جمع کرائی گئی رپورٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہو گا۔

کیا آپ نے آن لائن نوکری کا کوئی مشکوک اشتہار دیکھا ہے؟

کیا کسی نے آپ کو مشکوک نظر آنے والے کام کی پیش کش کی ہے؟

کیا آپ یا آپ کے جاننے والے کسی فرد کو کام کرنے پر مجبور کیا گیا ہے یا استحصال کیا گیا ہے۔

ہمیں بتائیں۔ آپ اسٹاپ ایپ کو ڈاِؤن لوڈ کر کے اپنے شکوک یا مشاہدات رپورٹ کر سکتے ہیں۔  یقینی بنائیں کہ رپورٹ کرتے ہوئے آپ مشکوک حادثے سے دور کسی محفوظ جگہ پر ہیں۔

اسٹاپ دا ٹریفک انسانی سمگلنگ سے بچانے کی تنظیم ہے۔ یہ ایپ اس جرم کو منتشر کرنے اور اس سے بچانے کے لیے عالمی انسانی سمگلنگ کے بارے میں افراد کی کہانیاں جمع کرتی ہے۔ ہم خطرے سے بچانے کی تنظیم نہیں ہیں اور یہ ایپ ہر وقت مانیٹر نہیں کی جاتی۔ اگر کوئی شخص فوری خطرے کا شکار ہے یا کوئی جرم واقع ہوا ہے تو براہ مہربانی قابلِ بھروسہ حکام سے رابطہ کریں۔

براہ کرم یہ ویڈیو دیکھیے